مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطین کے مختلف شہروں پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں مقاومتی تنظیموں نے صہیونی آبادیوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل آئرن ڈوم سسٹم نے فلسطینی تنظیموں کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ القسام نے تل ابیب پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے مرکزی علاقے گوش دان اور ھشویلہ میں 8 میزائل گرے ہیں۔ علاوہ ازین غزہ سے ملحقہ صہیونی آبادیوں پر بھی 5 میزائل گرنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ